چینی کمپنی کا جلد پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ
آٹو انڈیسٹری میں چین کو اس وقت دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے، جبکہ ایک چینی کمپنی اب پاکستان میں بھی گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
چینی صوبہ انہوئی کے شہر خفائی میں جیک نامی کمپنی 10 مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیاں تیار کررہی ہے اور گاڑیوں کی تیاریوں میں روبوٹس بھی انسانوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان میں کچھ گاڑیاں ایسی بھی ہیں جو بیٹر پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
جدید پلانٹس پر خوبصورت اور باسہولت گاڑیاں بنانے کے بعد اب یہ کپمنی ماحول دوست ہائیبڑڈ گاڑی بھی تیار کررہی ہے۔ ہائبڑڈ گاڑی کا یہ ماڈل جلد مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔
کارساز کمپنی جیک پاکستان کے علاقے گوادر میں بھی مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام جاری ہے۔
ماہرہین کے مطابق چینی کمپنی جیک کی ان کم قیمت گاڑیوں کیلیے پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے.