ویڈیوز

لاہور کے جدید بس اسٹاپس

انتظامیہ کے مطابق ان بس اسٹاپس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی بڑھے گی بلکہ تشہیری مہم کے ذریعے ریونیو بھی اکٹھا ہوگا.

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں شہریوں کی سہولت کیلیے جدید بس اسٹاپس بنا دیے گئے ہیں۔

اب آندھی ہو یا طوفان، بارش یا پھر ہو تیز دھوپ، مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ انتظامیہ نے جگہ جگہ ایسے پائیدار بس اسٹاپس تعمیر کردیئے ہیں جہاں بیل بوٹے لگانے کے علاوہ بجلی کی ترسیل کیلیے سولر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے بارش اور گرمی سے بھی بچا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی مشترکہ کاوشوں سے بننے والے اس پراجیکٹ پرایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق بس اسٹاپس کے قیام سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی بڑھے گی بلکہ تشہیری مہم کے ذریعے خاصا ریونیو بھی اکٹھا ہوگا۔