دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے
بولی وڈ کے کامیاب اور مقبول ترین ایوارڈز 'آئیفا 2016' کی رنگا رنگ تقریب حال ہی میں اسپین میں منعقد ہوئی لیکن اس ایونٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہی توجہ کا مرکز نظر آئے۔
اس تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون سیاہ رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں دوسری جانب ہمیشہ کی طرح فواد خان نے بھی اپنی بہترین ڈریسنگ پر خوب داد سمیٹی۔
لیکن جو بات ایوارڈ شو کے دوران توجہ کا مرکز بنی وہ فواد کا دپیکا کے لیے اسٹیج پر گھٹنوں کے بل بیٹھنا تھا۔
لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد سے قبل دپیکا ان کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھیں اور آخر ایسا کیوں نہ ہو؟ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ اب ہندوستانی بھی فواد کے دیوانے ہوتے جارہے ہیں۔
فواد خان نے اداکارہ کے لیے ’روپ تیرا مستانہ‘ گانا بھی گنگنایا، ساتھ ہی انہوں نے دپیکا کو ہولی وڈ میں اپنا 'ٹکٹ' قرار دے دیا۔
گانا سنتے ہی دپیکا ان سے اتنی متاثر ہوئیں کہ فواد کو فوراً گلے لگالیا۔
واضح رہے کہ فواد خان اور کرن جوہر ایک ساتھ رواں برس آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کررہے ہیں اور ان ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ہی کو ایک ساتھ کافی مزہ آرہا ہے۔
4 روزہ ایونٹ کا آغاز آئیفا پریس کانفرنس کے ساتھ ہوا جس کے بعد آئیفا راکس نے جلوے بکھیرے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئیفا ایوارڈز کی رات کتنی بہترین ثابت ہوگی۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔