جینز میں یہ چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے؟
آپ نے اپنی جینز کی پتلون کے آگے کی دائیں جانب کی جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی پاکٹ تو دیکھی ہوگی؟ مگر کبھی سوچا کہ وہ کیوں موجود ہوتی ہے؟
یا یہ چھوٹی پاکٹ جینز کا حصہ کیسے بنی؟ یہاں ہم نے اسی سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔
درحقیقت یہ پاکٹ جیبی گھڑی یا پاکٹ واچ کے لیے جینز کی پتلون کا حصہ بنائی گئی تھی اور اس کو جینز کا حصہ بنانے کا خیال امریکی کاﺅ بوائز کو دیکھ کر آیا تھا۔
1800 کے شروع میں کاﺅ بوائز اپنی جیبی گھڑیوں کو چین میں لپیٹ کر ویسٹ کوٹ میں رکھتے تھے جس کے نتیجے میں وہ اکثر ٹوٹ بھی جاتی تھیں۔
اسی کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنی لیویز نے یہ چھوٹی جیب گھڑیوں کے لیے متعارف کرائی۔
کاﺅ بوائز کے لیے اس جیب میں اپنی جیبی گھڑی کو محفوظ طریقے سے رکھنا ممکن تھا جبکہ اس تک رسائی بھی بہت آسان تھی۔
مگر اس جیب کو دیگر چیزوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مشہور کمپنی لیویز کے مطابق یہ جیب نہ صرف انگلی کے چھلوں یا ننھے زیورات کو رکھنے کے لیے انتہائی مددگار ہے بلکہ اس میں بوتلوں کے ڈھکن، یو ایس بی، سکوں، دھاگا، منی آئی پوڈ، بیٹری سیل اور دیگر چیزوں کو بھی رکھا جاسکتا ہے جو آپ ویڈیو میں خود بھی دیکھ سکتے ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔