میسی کی بدولت ارجنٹینا کوپا امریکا کے فائنل میں
لیونل میسی کے شاندار کھیل کی بدولت ارجنٹینا نے کوپا امریکا کپ کے سیمی فائنل میں امریکا کو 4-0 سے شکست دے دی۔
ہاؤسٹن: عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی کے شاندار کھیل کی بدولت ارجنٹینا نے امریکا کو 4-0 سے شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ کوپا امریکا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
منگل کی رات ہاؤسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پانچ مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے میسی نے اپنے شاندار کھیل سے اسٹیڈیم میں موجود 70ہزار سے زائد تماشائیوں پر سکتہ طاری کردیا۔
میچ کے تیسرے منٹ میں ایکوئیل لویزی کو پاس دیا جنہوں نے گول کرنے میں کوئی غلطہ نہ کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
کھیل کے 32ویں منٹ میں ملنے والی فری کک کو میسی نے گول میں تبدیل کر کے اپنے ملک کیلئے کیے جانے والے انٹرنیشنل گولوں کی تعداد 55 کر لی اور وہ ارجنٹینا کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے اور گیبیرئل بیٹس ٹوٹا کا زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔