ایران نے بحرین کو مسلح تصادم کی دھمکی دے دی
شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرکے بحرین بغاوت کی آگ کو ہوا دے رہا ہے جس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی، جنرل قاسم سلیمانی
تہران: بحرین کی جانب سے شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد ایران کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے سمندر پار آپریشنز وِنگ ’القدس فورس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بحرین کو مسلح تصادم کی دھمکی دے دی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اس نے ملک میں شیعہ برادری کے مذہبی پیشوا شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت کو منسوخ کرکے مسلح بغاوت کی آگ کو ہوا دی ہے اور اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔