ٹی وی میزبانوں پر پابندی: چینلز کو معذرت کی ہدایت
معذرت نشر ہونے کے بعد حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر عائد پابندی کو اٹھا لیا جائے گا، پیمرا
اسلام آباد: پاکستانی الیکٹونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیر کو 2 ٹیلی ویژن چینلز کو رمضان نشریات کے دوران 'نامناسب' جملے نشر کرنے پر معذرت مانگنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پیما کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج ٹی وی اور نیوز ون نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسمی معذرت نشر کرکے " پروگرامز کے باعث ہونے والے انتشار کی روک تھام کریں گے"۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معذرت نشر ہونے کے بعد حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر عائد پابندی کو اٹھا لیا جائے گا اور وہ اپنے، اپنے ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کرسکیں گے۔
یہ فیصلہ پیمرا شکایت کونسل کے 33ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔