ویڈیوز

شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دھرنوں کو ریہرسل قرار دیتے ہوئے عید کے بعد بڑا شو ہونے کی پیش گوئی کردی.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دھرنوں کو ریہرسل قرار دیتے ہوئے عید کے بعد بڑا شو ہونے کی پیش گوئی کردی۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خبردار رہے اور اگر اس نے طاہر القادری کی بات نہ مانی تو عید کے بعد دماِ دم مست قلندر ہوگا۔

خیال رہے کہ طاہر القادری نے گزشتہ ہفتے پاکستان آمد کے بعد لاہور کی مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انھوں نے حکومت کو چند روز کی مہلت دیتے ہوئے کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ دھرنا ملتوی کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر انصاف نہیں ملا تو ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آئیں گے۔