ویڈیوز

لاہور کی تاریخی سنہری مسجد

لاہور کے کشمیری بازار میں واقع یہ مسجد سترہ سو ترپن میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے دور میں تعمیر ہوئی.

لاہور شہر بہت سی تاریخی عمارت اور مساجد کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور ان میں سے ایک تاریخی سنہری مسجد بھی ہے۔

لاہور کے علاقے کشمیری بازار میں واقع یہ مسجد سترہ سو ترپن میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے دور میں تعمیر ہوئی۔

اس مسجد کے گنبدوں اور میناروں کا رنگ سنہری ہونے کے باعث اسے سنہری مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس عبادت گاہ کے اندرونی حصے پتھروں کو تراش کر بنائے گئے ہیں اور نقش و نگار نے عمارت کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ہیں۔

ماہر تعمیرات کی انتھک کاوشوں سے سطح زمین سے اونچی تعمیر ہونے والی یہ مسجد نہ صرف منفرد حیثیت کی حامل ہے بلکہ یہاں وضو کیلیے بنا تالاب بھی آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق عبادت گاہ میں اگرچے نمازیوں کی گنجائش محدود ہے لیکن رمضان میں اسکی رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔