دنیا

چین میں بھی ڈزنی لینڈ کھل گیا

شنگھائی کے اس پارک پر 5.5 ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں اور یہ دنیا میں ڈزنی کا چھٹا جبکہ چین میں پہلا پارک ہے۔

شنگھائی: امریکا کی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے چین میں اپنے پہلے تھیم پارک کی تکمیل کے بعد اس کو عوام کیلئے کھول دیا۔

پہلے ہی روز مکی مائوس کے چاہنے والے ہزاورں افراد نے پارک رخ کیا۔

شنگھائی ڈزنی تھیم پارک کا ایک خوبصورت منظر—فوٹو / رائٹرز

چین کے شہر شنگھائی میں بننے والے اس ڈزنی پارک پر 5.5 ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں اور یہ دنیا میں ڈزنی کا چھٹا پارک ہے جبکہ چین میں پہلا پارک ہے۔

ڈزنی تھیم پارک کی افتتاحی تقریب تین دن جاری رہے گی—فوٹو /رائٹرز

پارک کے کچھ حصے تو امریکی ڈزنی ریزورٹ سے ہی مماثلت رکھتے ہیں تاہم بعض حصوں کو چینی ثقافت کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

خواتین واٹر پارک میں لطف اندوز ہورہی ہیں—فوٹو/ رائٹرز

افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی نائب وزیر اعظم اور والٹ ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو باب آئیگر نے امریکی صدر براک اوباما اور چینی صدر شی جن پھینگ کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

ڈزنی کا مشہور و معروف کیسل —فوٹو / رائٹرز

تاہم شنگھائی تھیم پارک کی افتتاحی تقریب اس طرح نہیں ہو سکی جس طرح منتظمین نے منصوبہ بندی کی تھی۔

افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور لائیو کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا لیکن بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔

ایک شخص افتتاح سے قبل مکی مائوس کی تصویر والی گھڑی درست کررہا ہے—فوٹو بشکریہ بی بی سی

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا کے ڈزنی پارک میں مگر مچھ کی زد میں آکر دو سالہ بچے کی ہلاکت نے بھی منتظمین تو تھوڑا پریشان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مگر مچھ کے حملے میں ہلاک بچے کی لاش برآمد
افتتاح کے روز ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے پارک کا رخ کیا—فوٹو /رائٹرز

چین میں ڈزنی پارک کی تعمیر کیلئے کمپنی نے زمین 1960 کی دہائی میں ہی خرید لی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔