پاکستان

پی آئی اے کا عید پر کرائے کم کرنے کا اعلان

عید کے تین دن میں اندرون ملک سفر کرنے والوں کو ٹکٹ 25 فیصد سستا ملے گا۔

اسلام آباد: پاکستان انٹرنشینل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائیوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے 3 دن کے لیے کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری

قومی ایئر لائن کے مسافروں کے لیے عید کے لیے اعلان کردہ پیکج کے تحت رعایتی ٹکٹ کی بکنگ جمعرات سے شروع کی جائے گی۔

پی آئی اے پر سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے صرف عید کے تین ایام کے لیے ہی مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کرایوں میں 50 فیصد کمی

واضح رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلئے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے عوام کو عیدی کے طور پر اندرون ملک سفر کیلئے ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ عید کے دو دنوں میں سفر کرنے والوں کیلئے ٹکٹ 30 فیصد سستے کیے گئے تھے۔

گزشتہ برس عید الاضحیٰ پر بھی اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پی آئی اے نے ٹکٹ کی قیمتوں میں 25 فیصد تک رعایت دی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔