2سالہ بچے کو مگر مچھ نگل گیا
اورلینڈو: امریکا کی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو، ڈزنی گرینڈ فلوریڈین ریسورٹ اینڈ اسپا جھیل میں 2 سالہ بچے کو مگرمچھ نگل گیا۔
حکام نے بتایا کہ ڈزنی کے گرینڈ فلوریڈین ریسورٹ اینڈ اسپا جھیل میں 2 سالہ بچہ اپنے والدین اور دوبھائی، بہن کے ساتھ گھومنے کے لیے آیا تھا، بچہ اپنے بہن بھائی کے ساتھ جھیل کے کنارے کھیل رہا تھا، اسی دوران مگرمچھ نے اچانک بچے پر حملہ کردیا اور گھسیٹتے ہوئے جھیل کے اندر لے گیا۔
حکام کو اس کے بعد سے وہ بچہ اور اس کو گھسیٹنے والا مگر مچھ نہ مل سکے جبکہ خدشہ یہی ہے کہ بچے کو مگر مچھ نے نگل لیا ہوگا۔
پولیس افسر ڈیمنگز نے بتایا کہ بچے کے والد نے مگرمچھ کے جبڑے سے بچے کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، بچے کو بچاتے ہوئے اس کے والد کے بازو پر بھی ہلکی خراشیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ جھیل میں موجود مگر مچھ 7 فٹ (2.1 میٹر) لمبا ہے۔
ڈیمنگز کا کہنا تھا کہ پولیس اور جنگلی حیات کے 50 اہلکار بچے کو تلاش کررہے ہیں، کشتی اور ہیلی کاپڑ مستقل جھیل کا جائرہ لے رہے ہہں جبکہ غوطہ خوروں کی ٹیم بھی مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے کوشاں ہے۔