’قاتل‘ کی نشاندہی کیلئے 18 شیر ’زیرحراست‘
ہندوستان میں3افراد کی ہلاکت کے بعد شیروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا، حکام نے ’آدم خورشیر‘ کا پتہ لگانے کیلئے ’حراست‘میں لیا۔
نئی دہلی : ہندوستان میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ’آدم خور شیروں‘ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست گجرات کے حکام نے شیر کے حملے سے ہلاکتوں کے بعد 18 شیروں کو ’حراست‘ میں بھی لیا ہے۔
گجرات کے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسر جے اے خان کا کہنا ہے کہ 18شیروں کو گرفتار کرکے الگ الگ پنجروں میں بند کیا گیا ہے۔