'خودکشی کے مناظر' دکھانے پر پیمرا کا جیو انٹرٹیمنٹ کو نوٹس
خودکشی کے مناظر دکھانا، اس کی گرافکس کے ذریعے عکاسی یا دھندلی تصاویر کے ذریعے دکھانے پر پابندی عائد ہے، پیمرا
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک پروگرام کے دوران 'خودکشی کے مناظر' دکھانے پر جیو انٹرٹینٹمنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون کو جوابدہی کا حکم جاری کردیا۔
پیمرا کے اعلامیے کے مطابق 13 جون کو پروگرام کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 'ایک لڑکی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کے مناظر دکھائے۔
مزید پڑھیں: پیمرا چیئرمین کو ٹی وی نشریات بندش کا اختیار
اعلامیے میں کہا گیا کہ خودکشی کے مناظر دکھانا، اس کی گرافکس کے ذریعے عکاسی یا دھندلی تصاویر کے ذریعے دکھانے پر مکمل اور مستقل پابندی عائد کی گئی تھی۔