لائف اسٹائل

جیکی چن نے کیا سب کو حیران

62 سالہ ایکشن اسٹار نے دلیر مہدی کے ایک گانے پر پنجابی ڈانس کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ہم جانتے ہیں کہ جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عادی ہیں مگر بولی وڈ ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں یہ معلوم نہیں تھا۔

62 سالہ ایکشن اسٹار نے دلیر مہدی کے ایک گانے پر پنجابی ڈانس کی صلاحیت کا مظاہرہ اپنی فلم کنگفو یوگا کے ساتھی اداکار سونو سود کے ساتھ کیا۔

19 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران جیکی چن اور سونو سود نے دلیر مہدی کے گانے پر اکھٹے ڈانس کیا۔

کنگفو یوگا انڈو چینی پروڈکشن فلم ہے جو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات اسٹینلے ٹونگ نے دی ہیں جبکہ فرح خان بھی اس کی تیاری کا حصہ رہیں اور انہوں نے جیکی چن کی ڈانس کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

جیکی چن کے پرستار بے تابی سے ان کی اس نئی فلم کے منتظر ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔