چھ ماہ میں ریلیز ہونے والی ممکنہ پاکستانی فلمیں
کیا پاکستانی کی آنے والی فلمیں بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں کا مقابلہ کرسکتی ہیں؟
کیا ہو اگر ایک ساتھ کئی فلمیں 2016 کے آغاز میں ریلیز کردی جائیں۔۔۔۔ اور کیا ہوگا جب ان میں سے کوئی بھی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی طرح کامیاب نہ ہوپائے۔
اس سال کی دوسری ششماہی میں کافی تعداد میں فلمیں ریلیز کی جائیں گی، جن میں کچھ کافی بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں جبکہ دیگر رومانوی، مزاحیہ اور کچھ ایکشن فلمیں ہیں۔ کیا وہ بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں کا مقابلہ کرسکتی ہیں؟ کسے معلوم! لیکن ایک بات جو واضح ہے وہ یہ کہ پاکستان کی ترقی پذیر فلم انڈسٹری اب ایک جگہ تھم چکی ہے۔
اس عید الفطر پر دو پاکستانی فلمیں سنیما پر جلوہ دکھانے اور سلمان خان کی ’سلطان‘ سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہیں۔ ایک جمشید جان محمد کی ’سوال 700 کروڑ ڈالر کا‘ اور دوسری فیصل بخاری کی ’بلائنڈ لو‘ ہے۔