سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک اور یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا سیکھیں

یہ دونوں سائٹس آسانی سے ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، تاہم معمولی ٹِرکس سے ایسا ممکن ہے۔
|

اگر بات ہو ویڈیو شیئرنگ سائٹس کی تو ماضی میں کوئی بھی یوٹیوب کے مدمقابل نظر نہیں آتا تھا تاہم اب فیس بک نے اس شعبے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرکے خود کو گوگل کا مضبوط حریف بنالیا ہے۔

تاہم اکثر افراد کو فیس بک یا یوٹیوب پر موجود کسی ویڈیو کو اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ دونوں سائٹس آسانی سے ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

تاہم چند معمولی ٹِرکس سے آپ اپنی پسند کی ویڈیوز اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کریں

اگر آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آئی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹِرک کو آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس (S) کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www.ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈاﺅن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔

فیس بک ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کریں

ویسے تو فیس بک ویڈیوز کا حصول کافی مشکل لگتا ہے مگر یہ کام آپ کی توقع سے بھی آسان ہے اور اس کے لیے کسی سافٹ ویئر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی خاص طور پر اگر آپ ویڈیو کوالٹی یا معیار پر سمجھوتہ کرلیں۔

سب سے پہلے تو جو ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں، اس کو پلے کریں اور پھر اسے پاپ اَپ ونڈو میں کھول لیں ۔

اسکرین شاٹ

اب براﺅزر میں یو آر ایل میں جاکر www کو ڈیلیٹ کرکے m لکھیں اور انٹر کردیں، جیسے m.facebook.com۔

اسکرین شاٹ

اب اس ویڈیو کو پلے کرنے کے لیے کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

پھر ویڈیو کے اوپر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے سیو ویڈیو ایز کے آپشن کو منتخب کرلیں۔

اسکرین شاٹ

بس آپ کی ویڈیو کمپیوٹر میں محفوظ ہوجائے گی اور کسی سافٹ ویئر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔