صحت

جسم بنانے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسم بنانے کے لیے آپ کو کتنے ہفتوں یا وقت تک ورک آﺅٹ کی ضرورت ہے؟

کیا آپ پرانے دوستوں سے ملاقات سے قبل یا شادی سے پہلے جسم کو بہتر بنانے چاہتے ہیں اور اس کے لیے جم کا رخ کررہے ہیں ؟

اگر ہاں تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسم بنانے کے لیے آپ کو کتنے ہفتوں یا وقت تک ورک آﺅٹ کی ضرورت ہے؟

اگر نہیں تو اس کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ریوٹگرز یونیورسٹی کے سینٹر فار ہیلتھ اینڈ ہیومین پرفارمنسز کے پروفیسر شان ارینٹ کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ جسمانی طور پر بہترین نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کتنے وقت تک محنت کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے جسم کو بنانا چاہتے ہیں تو کم از کم 12 سے 16 ہفتوں تک کے ورک آﺅٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ وہ کم از کم دورانیہ ہے جس میں آپ جسم بنانے میں نمایاں پیشرفت کرسکتے ہیں اور اس سے کم وقت میں ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصے یعنی 4 سے 8 ہفتوں تک جم جاکر محنت کرنے سے بھی جسم کو بنانے میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے مگر اس کے بعد گھر بیٹھ جانے سے جسم میں بہتری کی بجائے موٹاپے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

محقق کا کہنا ہے کہ خود کو کم از کم 12 سے 16 گھنٹوں کا وقت دیں تاکہ جسم میں ہر ممکن بہتری آسکے اور اگر اس سے زیادہ وقت تک ورک آﺅٹ کو معمول بناتے ہیں تو وہ زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔