دنیا کا سب سے قدیم کمپیوٹر دریافت
دنیا کا پہلا کمپیوٹر 2000 سال پہلے 60 قبل مسیح قدیم یونان میں تیار کیا گیا تھا، تحقیق
آج کل کا عہد کمپیوٹر کا دور قرار دیا جاتا ہے مگر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر کب تیار کیا گیا تھا؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر 2000 سال پہلے 60 قبل مسیح قدیم یونان میں تیار کیا گیا تھا جس سے سورج، چاند اور سیاروں کی گردش کا چارٹ بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی پیشگوئی کے لیے بھی مدد حاصل کی جاتی تھی۔
2000 ہزار پرانی یہ فلکیاتی کیلکولیٹر دی اینٹی کیتھیرا میکنزم کو قدیم یونان میں سورج اور چاند کے گرہن کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔