طورخم بارڈر:افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،13 زخمی
زخمیوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل، دفتر خارجہ کاافغان ناظم الامور کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج۔
پشاور: طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد طورخم سے لنڈی کوتل بازار تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔
افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ شام سے شروع ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحدی علاقہ کشیدگی کا شکار رہا۔