اورلینڈو کلب فائرنگ: عمر متین 'ذہنی بیمار' تھا، سابق اہلیہ
ستارہ یوسفی کے مطابق ان کا سابق شوہر عمر متین ایک جذباتی، ذہنی طور پر پریشان اور پرتشدد مزاج کا حامل شخص تھا۔
فورٹ پیئرس: امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر متین ایک جذباتی، ذہنی طور پر پریشان اور پرتشدد مزاج کا حامل شخص تھا جو پولیس افسر بننا چاہتا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عمر متین کی سابق اہلیہ ستارا یوسفی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ان کی طوفانی شادی کے محض 4 ماہ بعد ان کے اہلخانہ نے انھیں ان کے سابق شوہر سے 'بچایا' تھا، جس کا اختتام بعدازاں طلاق پر ہوا۔