اورلینڈو کلب فائرنگ کے متاثرین اور ان کی یادیں
امریکا کے تحقیقاتی ادارے حملے کی دہشت گردی کے واقعے کے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
اورلینڈو: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے خوفناک واقعے سے قبل، 22 سالہ لوئس ویلما نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ڈزنی کیسل کے سامنے چند لوگوں کے ہمراہ کھڑا تھا جبکہ تصویر کی ذیلی سرخی تھی کہ ’سچے دوست جو اب فیملی بن گئے۔‘