القاعدہ سربراہ کا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی بیعت کا اعلان
ایمن الظواہری نےایک آڈیو ہیغام میں گذشتہ ماہ افغان طالبان کے سربراہ مقرر ہونے والےمولوی ہیبت اللہ کی بیعت کا اعلان کیا۔
قاہرہ: عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد گذشتہ ماہ ہی مولوی ہیبت اللہ اخوانزادہ کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں اس بات کا اعلان کیا۔
2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ایمن الظواہری کو القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ 1990 کی دہائی سے پاک افغان سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔