فوربز کی فہرست میں شامل 6 طاقتور ترین مسلم خواتین
بنگلہ دیش کی وزیراعظم، ایک سعودی ارب پتی اور موریشس کی صدر سمیت چھ مسلم خواتین کو فوربز کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم، ایک سعودی ارب پتی اور موریشس کی صدر ان چند مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جنھیں امریکی جریدے فوربز کی سو طاقتور ترین خواتین کی سالانہ فہرست میں جگہ ملی ہے۔
فوربز کے مطابق " دنیا میں خواتین رہنماﺅں کی تعداد 2005 کے مقابلے میں اب دوگنا زیادہ ہوچکی ہے"، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فہرست میں موجود بیشتر خواتین اپنے ملک کے لیے کتنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
اور ہاں فہرست کے مطابق خواتین کا یہ اعلیٰ طبقہ 3.6 ارب سے زائد افراد پر براہ راست اثر رکھتی ہیں یا حکومت کررہی ہیں یعنی لگ بھگ آدھی دنیا پر۔
تو یہاں اس فہرست میں شامل خواتین کی فہرست درج ذیل ہے۔