رمضان کے لیے 5 صحت مند غذائی عادات
رمضان پکوڑوں، پراٹھوں اور افطار میں ہر چیز کھانے کا سیزن نہیں، نہ ہی روزے کے بعد ہر چیز کو کھانے کا لائسنس مل جاتا ہے۔
رمضان کی روحانی نعمتیں بے شمار ہیں، لیکن یہ مقدس مہینہ روزے داروں کے لیے جسمانی فوائد بھی لے کر آتا ہے، صحت مند غذائی انتخاب کے نتیجے میں انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی سمیت کولیسٹرول کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
رمضان پکوڑوں، پراٹھوں اور افطار میں ہر چیز کھانے کا سیزن نہیں، درحقیقت روزے ہر چیز کو کھانے کا لائسنس نہیں۔
روزہ رکھنا آسان نہیں ہوتا مگر درست انتخاب کچھ مشکلات میں کمی ضرور لاتا ہے، یعنی کھانے کا بہتر انتخاب سینے میں جلن، قبض وغیرہ سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تو یہاں رمضان میں صحت مند غذائی انتخاب کے 5 سنہرے اصولوں کو بیان کیا جارہا ہے۔