کھیل

'باکسنگ کے بادشاہ'محمد علی کی یادیں

محمد علی نے 22سال کی عمر میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن ہونے کااعزاز حاصل کیا جبکہ اکتوبر 2003 میں اپنی یاداشتوں کو شائع کیا۔

'باکسنگ کے بادشاہ'محمد علی کی یادیں

فونیکس: عظیم باکسر اور اسپورٹس میں محمد علی امریکی شہر فونیکس کے اسپتال میں سانس کی تکلیف کے باعث 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: باکسنگ لیجنڈ محمد علی انتقال کرگئے

17 جنوری 1942 کو پید اہونے والے محمد علی نے تین دفعہ 1964، 1974 اور 1978 میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا۔

محمد علی کو جو فیریزر سمیت متعدد باکسروں کے ساتھ مشہور مقابلے کئے جس پر انھیں صدی کے بہترین کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: ’محمدعلی مداحوں کی یادوں میں زندہ رہیں گے‘

فتوحات سے بھر پور محمد علی کی زندگی کی مختلف تصاویر ملاحظہ کریں۔

محمد علی نے 1964 میں 22 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین شپ جیت لی—فوٹو: رائٹرز

25 مئی 1965 کو ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین محمد علی کے زوردار پنچ سے سونی لسٹن رنگ میں گرے گئے—فوٹو: اے پی

9مئی 1966 کو لندن کے ویسٹ اینڈ ہوٹل میں ہنری کوپر کے خلاف فائٹ سے قبل —فوٹو: رائٹرز

محمد علی اپنے زمانے کے مشہور باکسر جو فریزر کو مکا رسید کرتے ہوئے—فوٹو: اےپی

محمد علی نے مشہور مقابلوں میں حصہ لیا جس کے لیے انھیں ٹرینر اینجیلو ڈونڈی کی مدد حاصل ہوتی تھی—فوٹو: رائٹرز

محمد علی، امریکا کے انقلابی رہنما ڈاکٹر مارتھن لوتھر کنگ کے ساتھ 29مارچ 1967 کو صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں—فوٹو: اے پی

محمد علی نے نہ صرف امریکا میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی باکسنگ کے مقابلے جیتے جو ان کی مشکل پریکٹس کا نتیجہ تھے—فوٹو: رائٹرز

8 مارچ 1971 کو امریکا کے شہر نیویارک میں جو فریزر اور محمد علی کے درمیان مشہور فائٹ ہوئی—فوٹو: رائٹرز

19 دسمبر 1978 کو محمد علی اپنی بیٹیوں لیلیٰ علی اور ہانا علی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں —رائٹرز

محمد علی نے مخالف باکسر لیون اسپنکس کو ایک مقابلے میں شکست سے دوچارکیا—فوٹو: رائٹرز

30 اکتوبر 1974 کو محمد علی اور جارج فورمین کے درمیان ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین کے لیے مقابلہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی

محمد علی نے 61 مقابلوں میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

30 اکتوبر 1974 کو ڈبلیو بی اے/ڈبلیو بی سی کے آٹھویں مرحلے کے مقابلے میں محمد علی اپنے حریف کھلاڑی کو مکا رسید کرنے کے بعد انھیں گرتا دیکھ رہے ہیں—فوٹو: اے پی

محمد علی نے 19 جولائی 1996 کو اولمپک مشعل روشن کی—فوٹو: اے پی

مراکش کے سابق بادشاہ حسن دوم 15 جنوری 1998 کو محمد علی کو تمغہ دے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

محمد علی مراکش کے شہر رباط میں رمضان المبارک کے دوران ایک مسجد میں موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی

9 اکتوبر 2003 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں محمد علی کی کتاب کا اجرا ہوا—فوٹو: رائٹرز

ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر جوز سلیمان اور ارجنٹینا کے باکسر سرجیو مارویلا محمدعلی کو 'کنگ آف باکسنگ' کا تاج پہنایا—رائٹرز

امریکا کے سابق صدر جارج بش نے 9 نومبر 2005 کو عظیم باکسر محمد علی کو 'صدارتی تمغہء آزادی' عطا کیا—فوٹو: رائٹرز

محمد علی نہ صرف باکسنگ میں مقبول تھے بلکہ ہر میدان کے کھلاڑی ان سے والہانہ محبت رکھتے تھے،برطانوی مشہور فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہےہیں—فوٹو: رائٹرز


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔