روزہ اور کرکٹ عمران طاہر کا معمول
پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنرکا کہنا ہے کہ پروفیشنل کھیلوں اور مذہبی احکامات کی ادائیگی میں توازن کوئی مشکل نہیں۔
روزہ اور کرکٹ عمران طاہر کا معمول
نئی دہلی: عمران طاہر رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اپنے اسلامی اقدار پر عمل کرنا شروع کریں گے اور اپنی ٹیم، جس کو ایک شراب کمپنی کی اسپانسرشپ حاصل ہے، کے لیے پورے دن بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں گے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ انٹرویو میں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ پروفیشنل اسپورٹس اور اپنے عقائد کی پیروی میں توازن لانا مشکل ہے،اگر صحیح راستے پر ہیں یہ بہت آسان ہے'۔
پاکستانی نژاد دنیا کے سرفہرست باؤلرز میں سے ایک عمران طاہر نے شادی کے بعد جنوبی افریقہ کی شہریت حاصل کی اور 2011 میں ڈیبو کرنے کے بعد پروٹیز کے لیے 100 سے زیادہ دفعہ کھیل چکے ہیں۔