حج کرپشن کیس:سابق وفاقی وزیر کو 16 سال قید
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد حامد سعید کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد: حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔
کرپشن کیس میں سابق جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی۔