سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل خاموشی سے آپ کی ہر بات ریکارڈ کرنے لگا

گوگل خاموشی سے متعدد ایسی باتیں ریکارڈ کرلیتا ہے جو لوگ اس کی پراڈکٹس کے گرد کرتے ہیں۔

گوگل برسوں سے وہ سب کچھ ریکارڈ کررہا ہے جو آپ کہہ رہے ہیں اور آپ وہ سب باتیں خود بھی سن سکتے ہیں۔

جی ہاں گوگل خاموشی سے متعدد ایسی باتیں ریکارڈ کرلیتا ہے جو لوگ اس کی پراڈکٹس کے گرد کرتے ہیں۔

یہ فیچر لوگوں کو اپنی آواز سے سرچ کرنے کے لیے کام کرتا ہے اور ان ریکارڈنگز کو محفوظ کرلیا جاتا ہے تاکہ گوگل اس زبان کو شناخت کرنے کے ٹولز کو بہتر بناسکے۔

مگر اس معلومات کو سننا اور سب کو ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہے جو گوگل جمع کرتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو گوگل کے ہسٹری پیج میں جاکر ریکارڈنگز کی لمبی فہرست کو دیکھنا ہوگا۔

کمپنی نے ایک مخصوص آڈیو پیج بنا رکھا ہے جبکہ ویب پر تمام سرگرمیوں کے لیے بھی پیج ہے جہاں وہ سب کچھ ظاہر ہوتا ہے جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے۔

یہ آڈیو پیج جون 2015 میں سامنے آیا تھا اور اس کا مطل ہے کہ وہاں وہ سب کچھ محفوظ ہے جو آپ کے خیال میں انتہائی رازداری کا حامل ہوسکتا ہے۔

ان ریکارڈنگز کو آپ ایک ڈائری کی طرح بھی سمجھ سکتے ہیں جو آپ کو مختلف مقامات اور حالات کی یاد دلاتے ہیں جہاں آپ اور آپ کا فون موجو تھا، مگر زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ آپ کے بارے میں کتنی معلومات گوگل کے پاس ہے۔

اگر تو آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو ایسی ریکارڈنگز بہت زیادہ ہوں گی تاہم ایسی ڈیوائسز کی ریکارڈنگز بھی ہوسکتی ہیں جن پر آپ نے گوگل یا اس کی سروسز کو استعمال کیا ہو۔

تاہم ان آڈیو فائلز کو ڈیلیٹ کرنا آسان نہیں کیونکہ گوگل نے بیک وقت سب کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن نہیں دیا بلکہ ایک، ایک کرکے ہی ایسا ممکن ہے۔

فیس بک بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں اور وہ بھی لوگوں کا آڈیو ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کررہی ہے۔

اس کی تفصیلات یہاں جانیں : فیس بک لوگوں کا آڈیو ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مصروف؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔