گمشدہ فون کی تلاش کے لیے گوگل مددگار
گوگل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے "مائی اکاﺅنٹ" سروس کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں ایک فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے گمشدہ یا چوری ہو جانے والے اسمارٹ فونز کو تلاش کرسکتے ہیں۔
یعنی آپ اب اس نئے آپشن کی بدولت اپنے گم یا چوری ہوجانے والے فون کو تلاش کرسکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے پہلے ہی گمشدہ فونز کی تلاش کے لیے اینڈرائیڈ صارفین کو ٹول فراہم کیا گیا ہے تاہم اس بار فیچر میں آئی او ایس ڈیوائسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ گم ہونے کی صورت میں اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کی مدد سے اس تک رسائی کرکے تلاش، رنگ یا اس ڈیوائس کا ڈیٹا ویب براﺅزر سے صاف کیا جاسکتا تھا۔
یہ فیچر جاننے کے لیے یہ پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں
مگر اب گوگل کا کہنا ہے کہ آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے یہی آپشن مائی اکاﺅنٹ پیج کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔
مائی اکاﺅنٹ پر جاننے کے بعد آپ وپاں ' Find yout phone ' پر کلک کرکے اپنے فون کو تلاش کرسکتے ہیں، لاک کرسکتے ہیں، کال کرسکتے ہیں، اکاﺅنٹ محفوظ بناسکتے ہیں، کال بیک نمبر اسکرین پر چھوڑنے سمیت بہت کچھ کرسکتے ہیں۔