افغانستان میں 16 مسافر قتل، 170 اغواء
حملہ آوروں نے سڑک پر3 بسوں کو روک کرمسافروں کو باہر آنے کو کہا، جن میں سے 16 کو قتل اور باقیوں کو اغواء کرلیا گیا، پولیس
قندوز: افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے باہر مسلح حملہ آوروں نے 16 مسافروں کو قتل جبکہ 170 کو اغواء کرلیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قندوز شہر کے قریب طالبان نے 3 مسافر بسوں کو روک کر اس میں موجود افراد کو باہر نکال کر 16 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ دیگر کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں قندوز کے ڈپٹی پولیس چیف معصوم ہاشمی کے حوالے سے بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے سڑک پر مذکورہ بسوں کو روکا اور مسافروں کو باہر آنے کو کہا، جن میں سے 9 کو قتل جبکہ باقی مسافروں کو اغواء کرلیا گیا۔
بعدازاں حکومتی فورسز نے ریسکیو آپریشن کے دوران زیادہ ترمغویوں کو بازیاب کروالیا۔