داعش کیخلاف آپریشن:فلوجہ میں عراقی فوج کی پیش قدمی
آپریشن میں عراقی فورسز کو عالمی اتحاد، عراقی ایئر فورس اور آرمی ایوی ایشن کا فضائی تعاون بھی حاصل ہے۔
بغداد: عراقی فورسز نے شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے فلوجہ میں تین جانب سے داخل ہوکر داعش کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق عراقی فورسز اور انسداد دہشت گردی سروس (سی ٹی ایس) کے اہلکار علی الصبح تین جانب سے فلوجہ میں داخل ہوئے۔
آپریشن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبد الوہاب السعدی نے کہا کہ عراقی فورسز نے عالمی اتحاد، عراقی ایئر فورس اور آرمی ایوی ایشن کے فضائی تعاون سے فلوجہ میں پیش قدمی کا آغاز کیا، جبکہ زمینی آپریشن میں توپوں اور ٹینکس کا استعمال کیا جارہا ہے۔