نوشکی ڈرون حملے کا مقدمہ امریکا کے خلاف درج
حملے میں مارے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور محمد اعظم کے بھائی محمد قسم کی مدعیت میں امریکی حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ہونے والے ڈرون حملے کا مقدمہ امریکا کے خلاف درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو نوشکی کے علاقے مِل میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا تھا، اس حملے میں ایک ٹیکسی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے ڈرائیور محمد اعظم اور مسافر ولی محمد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں یہ تصدیق ہوئی کہ ولی محمد افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور تھے۔