آسٹریلیا: اسلام اور نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تصادم
شرکاء نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
میلبورن: آسٹریلیا میں نسل پرستی اور اسلام کے خلاف ریلیاں نکالنے پر جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 2 مخالف دھڑوں نے ریلیاں منقعد کی تھیں، اسی دوران ان کے درمیان تصادم ہوا۔
ریلیاں پر امن طور پر منعقد کروانے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات کے گئے تھے۔
ایک ریلی اسلام مخالف تھی جبکہ دوسری ریلی نسل پرستی کے خلاف منعقد کی گئی تھی۔
تاہم ایک مقام پر دونوں ریلیوں کے شرکاء آنے سامنے آ گئے جس کے بعد تصادم میں دونوں جانب سے ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔