لائف اسٹائل

عدنان صدیقی اور سجل بھی بولی وڈ میں؟

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار سری دیوی کی فلم ’موم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بیشتر ڈراموں سے کامیابی حاصل کرنے والے عدنان صدیقی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سجل علی بھی اب بولی وڈ میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

دونوں اداکار بولی وڈ فلم’موم‘ (Mom) کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازالدین اور سری دیوی ’Mom‘ میں ایک ساتھ

فلم ’موم‘ میں بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ سری دیوی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

عدنان صدیقی اس فلم میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کریں گے جبکہ سجل علی ان کی بیٹی بنیں گی۔

فلم میں بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی بھی ایک خاص کردار ادا کرنے کے لیے شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کئی معروف نام ملک میں کامیاب ہونے کے بعد بولی وڈ کا رخ کر رہے ہیں جس میں فواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سری دیوی اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا ہیں‘

خیال رہے کہ خوبصورت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی بولی وڈ میں اس سال ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو اداکار عرفان خان کے ہمراہ فلم کریں گی۔

فلم کی ریلیز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم فلم کی پروڈکشن کا ذمہ بھی سری دیوی نے خود لیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔