پاکستان

کیا پاکستانی مرد عورتوں پر تشدد کے حامی ہیں؟

اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز دی ہے کہ شوہر کو ضرورت پڑنے پر اپنی بیوی پر ہلکا تشدد کی اجازت ہو۔

کیا پاکستانی مرد عورتوں پر تشدد کے حامی ہیں؟

اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ روز مجوزہ تحفظ نسواں بل جاری کردیا جس کے ایک نکتے نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی جس میں کہا گیا ہے کہ 'ضرورت پڑنے' پر شوہر کو اپنی بیوی پر 'ہلکا تشدد' کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی اس تجویز پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے جہاں لوگ اس کے حق اور مخالفت میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

ڈان ڈاٹ کام نے اس نکتے پر عوام کی رائے جاننے کے لیے کراچی کی گلیوں کا رخ کیا۔