پاکستان

کبھی گرمی کبھی بارش، اسلام آباد کا بدلتا موسم

دارالحکومت مین کبھی سخت گرم پڑتی ہے تو کبھی ایک دم آنے والی برسات موسم کو بہترین بنا دیتی ہے۔

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی کبھی سخت گرمی پڑتی ہے تو کبھی برسات کے بعد خوشگوار موسم سے شہری طلف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویسے تو اسلام آباد خوبصورت شہر مانا جاتا ہے تاہم بارش کے بعد یہاں کی ہریالی مزید نکھرتی اور چاروں طرف سبز رنگ آنکھوں کو بھا جاتا ہے۔

موسم خوشگوار ہوتے ہی شہری بھی اس کا لطف لینے کے لیے تفریح گاہوں کا رخ کرتے ہیں، اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موسم میں اچھے لمحات کو دوبالا کرتے نظر آتے ہیں۔