لائف اسٹائل

انڈونیشیا کا مسلم فیشن فیسٹیول

جکارتہ میں رمضان سے قبل مسلم فیشن میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

انڈونیشیا میں ہر سال منعقد ہونے والے مسلم فیشن فیسٹیول کا انعقاد رواں برس جکارتہ میں کیا گیا، جس میں متعدد نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

اس فیسٹیول میں ماڈلز مشرقی ملبوسات کی نمائش کرتی نظر آئیں جنہیں شائقین کی بھرپور داد بھی ملی۔

واضح رہے کہ یہ فیشن فیسٹیول ہر سال ماہ رمضان سے قبل منعقد کیا جاتا ہے، اس سال یہ میلہ مئی کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جارہا ہے۔

مسلم فیشن فیسٹیول میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں جو عید کے حوالے سے ان ملبوسات کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔