لائف اسٹائل

'جگا جاسوس' رنبیر اور کترینہ کی آخری فلم؟

رنبیر اور کترینہ فلم 'جگا جاسوس' کے بعد ایک ساتھ کسی اور فلم میں کام نہیں کریں گے، رپورٹس

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف ایک طویل عرصے سے ایک ساتھ تھے تاہم سال 2016 کا آغاز ان کے رشتے کے لیے خاصہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

دونوں اداکاروں کی بریک اپ کی خبریں اس وقت میڈیا میں گردش کرنے لگی جب یہ دونوں اپنی فلم 'جگا جاسوس' کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

اس جوڑے کے بریک اپ کے بعد فلم کا عملہ اس بات پر کافی پریشان رہا کہ دونوں اداکاروں کی آپسی بوک جھوک کے باعث فلم کی شوٹنگ متاثر ہوگی اور ایسا کئی بار سامنے بھی آیا۔

تاہم ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی ایک ساتھ یہ آخری فلم ہوگی اور اب دونوں اداکار کبھی ساتھ کام نہیں کریں گے۔

خبر کے مطابق رنبیر کپور نے فلم 'جگا جاسوس' کے ہدایت کار انوراگ باسو نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کے بعد کترینہ کے ساتھ کوئی دوسری فلم سائن نہیں کریں گے اور انہوں نے ہدایت کار سے فلم کے کچھ مناظر کو ہٹوانے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کا رنبیر کو 'دھوکا'، سدھارتھ کے ساتھ شوٹنگ

دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ سے قبول رنبیر کا نام اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ جوڑا جاتا تھا، تاہم کترینہ کے باعث ان کا بریک اپ ہوگیا۔

اس کے باوجود رنبیر دپیکا کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بعد 2 فلموں میں کام کرتے نظر آچکے ہیں جس میں 'یہ جوانی ہے دیوانی' اور 'تماشا' شامل ہیں۔

دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر بڑی کامیاب حاصل کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔