بلوچستان کے وزیر کا بیٹا پشین سے اغواء
نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو پشین میں کیڈٹ کالج سے اغواء کیا،پولیس
کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغواء کرلیا۔
پشین کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حئی بلوچ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے وزیر بلدیات کے بیٹے کو پشین میں کیڈٹ کالج سے اغواء کیا جبکہ اغواء کار نوجوان کی گاڑی کو کالج کے قریب ہی چھوڑگئے۔