کوئٹہ میں دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک، 7 زخمی
مشرقی بائی پاس کے قریب ایک پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، پولیس موبائل بھی مکمل طور پر تباہ۔
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس کے قریب ایک پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔