لائف اسٹائل

کالکی کوچلین پاکستانی فلم کا حصہ ہوں گی

پاکستانی ہدایت کار صبیحہ سومار کے ہمراہ ہندوستان پاکستان پر بننے والی فلم 'آزمائش' میں بولی ووڈ اداکارہ کام کریں گی۔
Welcome

بولی وڈ اداکارہ کالکی کوچلین ہندوستان اور پاکستان پر بننے والی ایک ڈاکیومنٹری کا حصہ بن چکی ہیں جس میں وہ پاکستانی فلم ساز صبیحہ سومار کے ہمراہ کام کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں کالکی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات پاکستانی سیاستدان شرمیلا فاروقی سے ہوئی تھی، اس دوران اداکارہ نے اسلام آباد اور تھر سمیت سندھ کے کئی حصوں کا دورہ کیا تھا۔

اداکارہ کے دورے کے بعد ہر کسی کا یہی سوال تھا کہ کالکی نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا اور اب اس کا جواب سامنے آگیا ہے۔

ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق کالکی پاکستانی فلم 'خاموش پانی' کی ہدایت کار صبیحہ سومار کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک ڈاکیومنٹری 'آزمائش' میں کام کریں گی۔

اس ڈاکیومنٹری کے لیے کالکی اور سومار ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ان دونوں ممالک کے طرز زندگی، ان کی ثقافت، ان کے مذہب اور انتہا پسندی کے نتیجے میں پڑنے والے تشدد پر فلم بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: اداکارائیں جنہوں نے آواز اٹھائی

صبیحہ کا کہنا تھا 'یہ پراجیکٹ تین سالوں سے جاری ہے، جب ممبئی فلم فیسٹیول میں میری ملاقات کالکی سے ہوئی، مجھے اس ہی وقت انہیں دیکھ کر ایسا ہوا کہ یہ ایک ایسی شخصیت ہے جو دنیا میں ہونے والے مسائل پر فکرمند ہیں۔ جب میں نے اسے فلم کے لیے اپنے خیال سے آگاہ کیا تو وہ فوراً ہی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ وہ اس سال کے آغاز میں پہلی مرتبہ پاکستان آئیں تھی اور اس دوران ہم نے پہاڑوں اور صحراہوں کا سفر کیا۔ خیال یہ ہے کہ ایک عورت ان دونوں ممالک کے مسائل کو کس طرح سمجھتی ہے'۔

جہاں کالکی نے فلم کے لیے ہندوستان کی کچھ جگہوں کا انتخاب کی وہیں صبیحہ نے پاکستان کی مختلف جگہوں کا انتخاب کیا، فلم کی کچھ پروڈکشن ابھی باقی ہے اور فلحال عوال کے فنڈز کی منظر ہے۔

صبیحہ کا مزید کہنا تھا 'کالکی نے ہماری ریسرچ ٹیم کے ہمراہ مل کر ہندوستان کی کچھ جگہوں کا انتخاب کیا۔ ہم نے ممبئی میں شوٹنگ کی، سندھ میں بھی ایک ٹرک پر شوٹنگ ہوئی اور ممبئی میں فشرمین کمیونیٹی کے ہمراہ ہولی بھی کھیلی۔ فلم کے ایک حصہ کی شوٹنگ اب تک باقی ہے جس کے لیے ہم فنڈز کا سہارا لیں گے'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔