پاکستان

علی حیدر گیلانی کی ملتان آمد

انہیں کچھ روز قبل افغان اور امریکی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کے بعد اغوا کاروں سے بازیاب کروایا تھا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی قید سے چھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ منگل کے روز اپنے آبائی علاقے ملتان پہنچے۔

ان کے ساتھ اس موقع پر ان کے والد، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی اراکین بھی موجود تھے۔

انہیں کچھ روز قبل افغان اور امریکی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کے بعد اغوا کاروں سے بازیاب کروایا تھا۔ بعدازاں انہیں پاکستان واپس بھجوادیا گیا۔

سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے 30 سالہ گیلانی کو پھول کی پتیوں کے ساتھ خوش آمدید کیا۔

تصاویر: اے پی پی/پی پی آئی۔