ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر چرچا
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا نے ڈیزائنر رمی کاڈی کا تیار کردہ لباس پہنا لیکن ان کے 'جامنی ہونٹ' زیادہ توجہ کا مرکز رہے۔
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں نہایت خوبصورت اور دلکش انداز کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کی لیکن جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ تھے سابق مس ورلڈ کے 'جامنی ہونٹ'۔
ایشوریا رائے بچن کی آنے والی فلم 'سربجیت' کا پریمئیر کانز فیسٹیول میں رکھا گیاتھا، جہاں ایشوریا سمیت فلم کی مکمل ٹیم اس میلے میں موجود تھی۔
مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول 2016 میں ایشوریا کا دلکش انداز
اس دوران ایشوریا ڈیزائنر رمی کاڈی کے تیار کردہ لباس میں نظر آئیں، لیکن ان کے 'جامنی ہونٹ' فلم اور لباس سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے۔