علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے
لاہور ایئرپورٹ پرعلی حیدرگیلانی کےاستقبال کیلئےان کے اہلخانہ اورپیپلزپارٹی کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھی،کارکنوں کا جشن
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گذشتہ روز افغانستان سے بازیاب ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر علی حیدر گیلانی کے استقبال کے لیے ان کے اہلخانہ اور پیپلز پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اس سے قبل علی حیدر گیلانی کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا تھا۔