بین الاقوامی فلم ایوارڈلیاری کےنوجوانوں کے نام
اس فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو لیاری میں تشدد اور خونریزی کے نتیجے میں صدمے کا شکار ہوجاتا ہے۔
کراچی : کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان فلم سازوں نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب انہیں بحرین میں ہونے والے انٹرنیشنل یوتھ کریٹیویٹی ایوارڈ میں مختصر فلموں کے شعبے میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا۔
پاکستانی نوجوانوں نے یہ پہلی پوزیشن تھرڈ ایج گروپ یعنی 25 سے30 سال کی عمر کی کیٹیگری میں حاصل کی۔
اس مختصر فلم جاور کو ایوارڈ تقریب میں پہلا انعام ملا جو بحرین کے شاہی خاندان کے رکن اور بحرین اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ نصر بن حماد الخلیفہ نے دیا۔
رنراپ پویزشن پر مصر اور میکسیکو کے امیدوار رہے۔
جاور میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی جو لیاری میں تشدد اور خونریزی کے نتیجے میں صدمے کا شکار ہوجاتا ہے۔