سکھر میں بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھراؤ
پاک سرزمین پارٹی کےرہنما نےسکھر پہنچ کر پارٹی دفتر کا افتتاح کیا اور متحدہ قائد کو اللہ سے توبہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
سکھر: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سکھر پہنچے اور ایک جلوس کی شکل میں بندر روڈ سے گزرے تو نامعلوم افراد نے ان پر پتھراؤ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال کی سکھر آمد کے بعد ان کا قافلہ بندر روڈ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر انڈے، ٹماٹر اور پتھر برسائے، اس دوران پتھراؤ کی زد میں آکر نجی ٹی وی کا رپورٹر اور کیمرا مین زخمی بھی ہوگیا۔