سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے 73 کروڑ روپے برآمد
نیب نے زیر حراست مشتاق رئیسانی کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے 73 کروڑ روپے سے زائد کے نوٹ برآمد کرلیے۔
کوئٹہ: سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائی کے دوران 73 کروڑ روپے سے زائد نوٹ برآمد کیے گئے جس کے بعد بلوچستان حکومت نے انہیں معطل کردیا۔
ڈان نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھر سے ایک لوکر اور نوٹوں سے بھرے 14 بیگ تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ نوٹوں کے علاوہ گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفیکٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔