بلاول کا وزیراعظم سے استعفے کے مطالبہ
نوازشریف کو اندازہ ہوگیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے اس لیے عوامی جلسوں کے ذریعے الیکشن مہم شروع کردی ہے، بلاول بھٹو زرداری
کوٹلی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کوٹلی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر جب کرپشن کے الزامات لگے تھے تب نواز شریف نے ان سے استفعے کا مطالبہ کیا تھا۔
انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح آپ نے سید یوسف رضا گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ویسے ہی میں آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں'۔