پاکستان

پاناما لیکس پر حکومتی اشتہارات پر سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا حکومت کی جانب سے 'فنڈز کے بے جا استعمال' کی جانچ پڑتال کا فیصلہ۔

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دفاع کے لیے میڈیا چلنے والے اشتہارات اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا نے اس حوالے سے تفصیلات طلب کرکے جائزہ لینے کے لیے اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

شریف خان کے دفاع میں شائع ہونے والا ایک اشتہار—ڈان۔

کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا اشتہارات کے لیے رقم قومی خزانے سے لی گئی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو عوامی فنڈز کے 'بے جا استعمال ' پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں فلم مالک پرلگائی گئی پابندی کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

وفاقی حکومت نے فلم پر جمعرات کو پابندی عائد کی تھی۔

اجلاس میں معلومات تک رسائی کے بل ،میڈیا کے ضابطہ اخلاق اور لوک ور ثہ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔